• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کابینہ آج گندم کی امدادی قیمت مقرر کرے گی

اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ،حنیف خالد) پنجاب کابینہ آج گندم کی امدادی قیمت مقرر کریگی۔ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے میں گندم کی سرکاری خریداری کا ہدف بھی مقرر کیا جائیگا جو چار ملین ٹن یا اس سے بھی زیادہ ہوگا۔ محکمہ خوراک پنجاب نے گندم کی امدادی قیمت 22سو روپے سے بڑھا کر چار ہزار فی من کرنے کی سمری بھجوائی ہے مگر ذرائع کے مطابق موجودہ حالات میں صوبائی کابینہ کی طرف سے گندم کی سپورٹ پرائس میں 1800روپے من کا اضافہ بعید از قیاس ہے ۔ گزشتہ فصل کی سپورٹ پرائس 22سو روپے من تھی جبکہ نئی فصل کی امدادی قیمت 25سو سے 28 سو روپے من مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ ادھر سندھ میں گندم کی سرکاری خریداری 15 مارچ سے اور پنجاب میں یکم اپریل سے شروع ہوگی۔2023 الیکشن کا سال ہے، سیاسی حکومت گندم کی امدادی قیمت کم ازکم مقرر کرے گی۔پنجاب کے سیکرٹری خوراک کے مطابق اگرچہ سندھ حکومت گندم کی پروکیورمٹ قیمت 4ہزار فی 40 کلو گرام رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ملک بھر سے سے مزید