لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے 1947 سے اب تک توشہ خانہ کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ریکارڈ کھولنے کیلئے قانونی تقاضے پورے کئے جائیں۔3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم کے مطابق سیکشن افسر بنیامین نے توشہ خانہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ایک ریکارڈ کو کھولنے کے معاملہ پر اعتراض کیا اور کہا کہ ریکارڈ کھولنے کیلئے قانونی تقاضے پورے کئے جائیں، سیل ریکارڈ کو کھولنے کا اختیار توشہ خانہ کے سربراہ کے پاس ہے، وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ توشہ خانہ کے ریکارڈ کو پبلک کرنے بارے آئندہ کابینہ اجلاس میں فیصلہ ہونا ہے، عدالت نے توشہ خانہ کے سربراہ کو بیان حلفی کے ساتھ آج ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔