• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نفرت کی سیاست ملک کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے، چوہدری شجاعت

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور مرکزی رہنما چودھری شافع حسین نے ڈیوس روڈ پر پارٹی آفس کا دورہ کیا۔چودھری شجاعت حسین کی آمد پر کارکنوں نے پھولوں کی پتیوں اور ڈھول کی تھاپ سے استقبال کیا، اس موقع پر کارکنوں نے چودھری شجاعت حسین زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ نفرت کی سیاست ملک کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے، معیشت سیدھی کرنا وقت کی اہم ضرورت،ملک بحرانوں میں ، تمام پارٹیوں کی قیادتوں کو ایک ہونا پڑیگا۔
اہم خبریں سے مزید