پشاور(وقائع نگار) ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسنیہ صافی کے ہمراہ سروس ڈیلیوری سنٹراور تحصیل دفاتر کا دورہ کیا۔ انھوں نے سروس ڈیلیوری سنٹر میں عوام کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیااورموقع پر موجود سائلین سے ملاقات کرکے ان کے کام بابت آگاہی حاصل کر کے سٹاف کو ان کے کام فوری نمٹانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر سائلین نے ڈپٹی کمشنر پشاور سے درخواست کی کہ سروس ڈیلیوری سنٹر میں ان کی سہولت کے لیے پیمنٹ کاؤنٹر بنایا جائے جس پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے سروس ڈیلیوری سنٹرز میں فوری طور پر پیمنٹ کاؤنٹر بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفاتر میں سٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔ انھوں نے سروس ڈیلیوری سنٹروں اور تحصیل بلڈنگ میں عوام کی سہولت کے لیے سروس کے حوالے سے فوری طور پر سائن بورڈ لگانے کی ہدایت کی۔ اور اس حوالے سے فوری طور پر آگاہی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر پشاورشاہ فہد کے مطابق عوامی سہولیات اور ان کو فوری ریلیف دینے کے حوالے سے تمام ٖضروری اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔انھوں نے افسران کو ہدایت کی کہ اپنا کام ایمانداری سے کرتے ہوئے عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے جبکہ اس ضمن کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی