• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، 4افراد جاں بحق

کوہاٹ(نمائندہ جنگ)کوہاٹ کے نواحی علاقہ بڑھ میں اراضی کے تنازعے پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں واقعہ عصر کے وقت پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے سامنا ہونے پر مخالف فریق کے افراد کو فائرنگ کرکے ابدی نیند سلا دیا واقعے کا مقدمہ تھانہ محمد ریاض شہید میں درج کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقہ بڑھ میں اراضی کے دیرینہ تنازعے پر مبینہ ملزمان محمد عنصر، محمد جان پسران جنان اور انکے دو ساتھیوں نے مخالف فریق کے افراد کو سامنا ہونے پر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
اہم خبریں سے مزید