پشاور (وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور میں مہنگائی کا طوفان برپا سبزی اور پھلوں کی قیمتیں عوام کی دسترس سے باہر ہیں تاریخی مہنگائی کے باعث عوام رل گئے حکمران مہنگائی کو کم کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دینے لگے جس سے عوام شدید مایوسی کا شکار نظر انے لگے حالیہ مہنگائی لے لہر میں جہاں ہر چیز کی قیمتیں بڑھ گئی ہے وہی سبزی اور پھلوں کی قیمتیں بھی عوام کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہے شہر کے بازاروں میں پھلوں کی قیمتیں مالٹا 400تک فی درجن فروخت ہونے لگا، مختلف قسم کے سیب 220سے 350جبکہ کیلا فی درجن 250 سے 300روپے تک فروخت ہونے لگا اسی طرح سبزیوں کی قیمتیں اور اشیا ء خورو نوش کی قیمتیں بھی اسمان سے باتیں کرنے لگے جبکہ گزشتہ تین روز کے دوران زندہ مرغی کی قیمتوں میں بھی فی کلو چالیس روپے اضافہ ہو چکا ہے جسکے ساتھ ہی زندہ مرغی کی قیمتیں فی کلو 455تک پہنچ چکی ہے اسکے علاوہ ریسٹورنٹس میں بھی تیار کھانوں اور فاسٹ فوڈ کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے مہنگائی کی وجہ سے عوام ذہنی کرب میں مبتلا ہے تاہم حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکے ہے اور ائے روز اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہے جس نے متواسط طبقہ کا جینا حرام کر دیا ہے۔