• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،سوئی گیس لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا

پشاور (وقائع نگار )پشاور کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے گیس کی عدم موجودگی کے باعث شہری مہنگے داموں ایل پی جی گیس اور لکریاں خریدنے پر مجبور ہے جبکہ گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بچے صبح بغیر ناشتے کے سکول جانے پر مجبور ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا جلد از جلد خاتمہ کر کے بلا تعطل گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے شہر کے مختلف علاقوں سول کوارٹر،تاج،نوتھیہ و ملحقہ علاقوں،تاج آباد اور بڈ ھ بیر سمیت دیگر علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ نے عوام کو جینا محال کر رکھا ہے۔سوئی گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صبح سکول جانیوالے بچوں کو مشکلات سمیت امور خانداری میں بھی شدید مشکلات درپیش ہے جبکہ شہری ہنگے داموں ایل پی جی گیس اور لکڑیاں خریدنے پر مجبور ہے شہریوں کے بلوں کی ادائیگی کر نے کے باوجود بھی گیس کی عدم فراہمی متعلقہ داروں کی کاکردگی پر سوالیہ نشان ہے علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی بلا تعطل فراہمی کیلئے فوری اقدامات اٹھا کر ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔
پشاور سے مزید