کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،پشین کے صدرسعداللہ خان ترین ، ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل دائود صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی ودیگرنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک بری طرح ناکام ہوگئی کیونکہ عوام ان کی حقیقت جان چکے ہیں اور وہ اب اس کے بہکاوئے میں نہیں آئیں گے۔ چار سال عوام کو بیوقوف بنانے والوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایاآج کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی حکومت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریکوں کے لئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔اپنے لئے حفاظتی ضمانتیں اور کارکنوں کو جیل بھرنے کی نصیحتیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ سمیت پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں نے جیلوں کی صعوبتیں اور مظالم برداشت کئے لیکن اپنے موقف سے کبھی نہیں ہٹے ۔ عمران خان کی جیل بھرو تحریک کسی سرکس سے کم نہیں۔