• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٔسپر لیگ، کنگز کا سلطانز سے سخت معرکہ، قلندرز اور زلمی لاہور میں آمنے سامنے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 8میں اتوار کو دو اہم میچ کھیلے جائیں گے۔نیشنل اسٹیڈیم میں دوپہر دو بجے کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان ملتان میں ہونے والا میچ ملتان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین رنز سے جیتا تھا پانچ میں سے چار میچ ہارنے والی کراچی کنگز ایک اور شکست کی صورت میں پلے آف کی دوڑ سے باہر ہوسکتی ہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دفاعی چیمپین لاہو ر قلندرز کا میچ پشاور زلمی سے ہوگا۔کراچی آخری میچ کی میزبانی کررہا ہے لاہور میں پہلا میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔شاہین آفریدی کی قیادت میں قلندرز ،بابر اعظم کی پشاور زلمی کو چیلنج کرنے کے لئے تیار ہیں۔ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے اس نے پانچ میں سے چار میچ جیتے ہیں ایک میں سے شکست ہوئی ہے اس کے8پوائنٹس ہیں۔اسلام آباد کی ٹیم چار میں سے تین میچ جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔لاہور قلندرز نے تین میں سے دو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ پوائٹنس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔پشاور زلمی چوتھے نمبر ہے اس نےچار میچ کھیلے ہیں دو جیتے اور دو میں اسے شکست ہوئی ہے۔کراچی کنگز کے دو پوائنٹس ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر ہے اس نے پانچ میں سے ایک میچ جیتا ہے چار میچوں میں اسے شکست ہوئی ہے۔شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ہوم گراونڈ لاہور میں کھیلنے کے لئے پرجوش ہیں۔ماضی کی طرح ملتان سے اچھی شروعات کرنا چاہتے ہیں۔اپنی بیٹنگ کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔تین میچوں میں اچھے رنز کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہیری بروک کا علم تھا کہ وہ دستیاب نہیں ہوں گے۔انہیں اگلے سال کے لئے رٹین کیا ہے۔بابر اعظم ورلڈ کلاس بیٹر ہیں۔بابر اور رضوان کو نیٹ پر بولنگ کرنا چیلنج ہوتا ہے۔بابر کے لئے پلان کرکے میدان میں آئیں گے۔مقابلہ سخت ہوگا کوشش کریں گے کہ بابر کو جلد آوٹ کرکے بریک تھرو دلاوں۔زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ لاہور میرا ہوم گراونڈ ہے۔کوشش کریں گے بہترین کرکٹ کھیلیں۔انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو خواب ہے ٹرافی جیتی جائے۔میں حد سے زیادہ پر اعتماد نہیں ہوتا۔میں ہنس کر سب سے ملتا ہوں۔مجھے علم ہے کہ کہاں سے آیا ہوں اس لئے سادہ رہنے کی کوشش کرتا ہوں۔شاہین آفریدی کو کھیل کر اعتماد ملتا ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس کا میچ میں کردار اہم ہے۔ہر نوجوان کے لئے یہ ٹورنامنٹ سنہری موقع ہے۔میں ہر کسی کے ساتھ اننگز اوپن کرکے انجوائے کرتا ہوں رضوان کو اللہ نظر بد ے بچائے اس کے ساتھ کھیلتے ہوئے ذہنی ہم آہنگی زیادہ ہوتی ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ جب وقت آئے گاتو شادی ہوجائے گی میرے بال شروع ہی سے سفید ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ افتخار احمد کو نارمل انداز میں چاچا کہا تھا وہ نام مشہور ہوگیا۔اس کے بعد سے افتخار احمد اچھا کھیل رہے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید