• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی این پی خضدار کے وفد کی صوبائی وزیر اسد بلوچ سے ملاقات

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی خضدار سے تعلق رکھنے والے وفد نے صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ سے ملاقات کی، جس میں سابق سینٹرل کمیٹی کے رکن قاضی سعید احمد، تحصیل صدر علی حسن موسیانی، ضلعی زراعت سیکرٹری ارشاد بلوچ، رؤف لشکری، حبیب اللہ محمدحسنی، اسرار اللہ موسیانی جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر عبد الطیب رخشانی ودیگر نے کہا ہے کہ ہم نظریاتی قومی سیاست کے علمبردار ہیں۔ ہم نے ہمیشہ سیاسی، فکری، نظریاتی سیاست کی اور کرتے رہیں گے۔ میر اسداللہ بلوچ کی سیاسی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ہم ان کے ساتھ تھے اور ساتھ رہیں گے۔ پارٹی کے آنے والے قومی کونسل سیشن میں بھر پور شرکت کرینگے۔
کوئٹہ سے مزید