• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او کی سربراہی میں پولیس لائنز ملتان میں میٹنگ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی پی او ملتان منصور الحق رانا کی سربراہی میں پولیس لائنز ملتان میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد عمران بھی ہمراہ تھے،میٹنگ میں ایس پی گلگشت ڈویژن بابر جاوید جوئیہ، ایس پی کینٹ ڈویژن کیپٹن (ر) قاضی علی رضا، ایس پی صدر ڈویژن عزیر احمد، ایس پی ہیڈ کوارٹرز رانا محمد اشرف اور ڈسٹرکٹ ملتان کے جملہ ڈی ایس پیز نے شرکت کی،سی پی او ملتان نے میٹنگ کے دوران سنگین جرائم کی تفتیش کا جائزہ لیا اور تفتیشی نظام کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی،انہوں نے واضح کیا کہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ملتان سے مزید