پشاور (وقائع نگار )توانائی بچت پالیسی پر عمل درآمدکے سلسلے میں صوبائی دارلحکومت پشاور میں ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سمیرا صبا نے اپنی خصوصی ٹیم اور مقامی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ یونیورسٹی ٹاؤن,بورڈ بازار،فیز 3چوک،ارباب روڈ،تہکال میں بازاروں کا دورہ کیا اور رات گئے تک صوبائی حکومت کی طرف سے مقرہ اوقات کے مطابق بازار 8:30بجے جبکہ 10 بجے تک ریسٹورنٹس اورشادی حالز بند کرنے کے حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سمیرا صبا نے دکاندار، ریسٹورنٹ مالکان اور شادی ہالز انتظامیہ کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ وہ مقرہ وقت کے مطابق دکانیں اور کاروبار بند کریں ورنہ انکی دکانیں سیل کی جائیں گی ۔اس دوران انھوں نے تمام ریسٹورنٹس مالکان اور شادی ہال انتظامیہ کو ہدایات جاری کی کہ وہ عوام کو مقرہ وقت سے پہلے تقریبات کو جلد از جلد ختم کروائیں اور رات دس بجے تک اپنی کاروباری سرگرمیاں بند کریں اور حکومتی احکامات پر سختی سے عمل درآمد کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔