کراچی (اسٹاف رپورٹر) آصف عباسی، فدا حسین اور محمد ایوب خان پر مشتمل پاکستان وہیل چیئر ٹینس ٹیم نان پلئنگ کپتان/کوچ محمد خالد رحمانی کے ہمراہ بی این پی پریباس ورلڈ ٹیم کپ ایشیا/اوشینیا کوالیفکیشن مقابلوں میں حصہ لینے کے لیےتھائی لینڈ پہنچ گئی۔ چیمپئن شپ کا آغاز منگل سے ہورہا ہے جس میں آسٹریلیا، چین، پاکستان، بھارت، عراق، کوریا، سری لنکا اور میزبان تھائی لینڈ سمیت خطے کی آٹھ مرد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔