• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ڈویژن میں ڈیجیٹل مردم شماری یکم مارچ سے شروع ہو گی

ملتان (سٹاف رپورٹر )پنجاب بھر کی طرح ملتان ڈویژن بھر میں بھی پہلی ڈیجیٹل، ساتویں قومی مردم شماری یکم مارچ سے شروع ہوگی۔ یہ بات کمشنر انجینئر عامر خٹک نے پہلی ڈیجیٹل مردم شماری بارے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔انہوں نے کہا کہ شمارکنندگان، جواب دہندگان کے درمیان تعاون کامیاب مردم شماری کیلئے ناگزیر ہے۔ملکی تقریخ میں پہلی ڈجیٹل مردم شماری، ساتویں خانہ و مردم شماری کا آغاز ہورہا ہے۔شمار کنندگان قومی فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔قومی مردم شماری یکم مارچ تا یکم اپریل تک جاری رہے گی۔پہلی پیپر لیس مردم شماری میں جیوٹیگنگ شامل ہے۔آر پی او ملتان کیپٹن ر سہیل چوہدری نے بتایا کہ ہر شمارکنندگان کیساتھ سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی سرانجام دےگا۔ڈویزن میں 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔مردم شماری کیلئے فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ظہور بھٹہ نے بتایا کہ ڈویژن میں 5559 شمار کنندگان، 873 سپروائزر مردم شماری میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔مردم شماری کیلئے 10219 بلاک بنائے گئے ہیں۔ 140 چارجز، 1194 سرکل، 2338 موضعہ جات میں مردم شماری کی جائے گی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، اور متعلقہ افسران موجود تھے۔
ملتان سے مزید