کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا ہے ہمیں ایسے ہی فیصلے کی توقع تھی، آئین پاکستان کا آرٹیکل 105 یہ ہی کہتا ہے جب اسمبلی تحلیل ہو تو 90 روز میں انتخابات کروائے جائیں میں یہ سمجھنے سے قاصر تھا کے عدالت نے نوٹس الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دیا لیکن پی ڈی ایم کے وکلاء الیکشن کمیشن کے وکیل بنے ہوئے تھے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا، علی زیدی کا کہنا تھا کہ اب عمران خان نے بھی جیل بھرو تحریک کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔