کوئٹہ (پ ر)بی این پی عوامی ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے مختلف یونٹس کا اجلاس پارٹی کے مرکزی کونسلر لالہ حسن ریکی کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں مرکزی کونسلران الیاس مینگل، میر عبدالحمید ریکی، عید محمد درانی، اکرم ریکی، سعد درانی، شوکت، محمد فہیم، نیک محمد، نقیب الحسن، محمد آصف، محمد عمران، کامران مینگل، محمد شکیل، بلال احمد، اعظم مینگل صدام، احمد خان، ذیشان احمد، منصور شاہ، محمد ندیم، نجیب اللہ، محمد رشید زہری و دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی کرنسلر الیاس مینگل، عبدالحمید ریکی، عید محمد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6مارچ کو خضدار میں میر اسراراللہ زہری کی قیادت میں مرکزی کونسل سیشن اور انٹراپارٹی انتخابات منعقد ہوں گے اس سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ شرکاء نے کہا کہ بی این پی عوامی ایک جمہوری پارلیمانی قوم پرست سیاسی جماعت ہے کونسل سیشن ایک جمہوری عمل ہے۔ پارٹی جمہوری روایات کو لیکر آگے بڑھ رہی ہے۔