• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، سپریم کورٹ نے الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے نیا طریقہ طے کر دیا

نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارت میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے نیا طریقہ طے کردیا،وزیر اعظم،اپوزیشن لیڈر اور چیف جسٹس کا تین رکنی پینل صدر کو ایڈوائس بھیجے گا، بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے ایک تاریخی حکم نامے میں الیکشن کمشنرز کے انتخاب کےلیے غیر جانبدار پینل تشکیل دینے کا کہا ہے جس میں اپوزیشن رہنما بھی شامل ہوں ۔

اپوزیشن جماعتوں کا یہ تاثر رہا ہے کہ الیکشن کمیشن حکمراں جماعت کے مطالبات کے آگے جھک جاتا ہے ۔ حکم نامے کے مطابق الیکشن کمشنرز کے چناؤ پینل میں وزیراعظم اور چیف جسٹس سپر یم کورٹ کو بھی شامل ہونا چاہیئے۔

اب تک صرف حکومت وقت ہی الیکشن کمشنرکا انتخاب کرتی آئی ہے ۔ بھارت کا الیکشن کمیشن آئینی طور پر با اختیاراور خود مختار دارہ ہوتا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید