• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے سی انڈس فارما نیشنل سینئرز اینڈ جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ 10 سے مارچ سے کراچی کلب کے مصنوعی ہارڈ کورٹس پر شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ میں جونیئرز انڈر 18 سنگلز اور ڈبلز، گرلز انڈر 18 سنگلز اور ڈبلز ہیں۔ لڑکے انڈر 14 سنگلز اور ڈبلز , گرلز 14 سنگلز اور ڈبلز , بوائز اور گرلز انڈر 12 سنگلز اور ڈبلز , بوائز اور گرلز انڈر 10 سنگلز اینڈ ڈبلز , سینئرز , سینئرز 35 پلس ڈبلز , 45 پلس ڈبلز , سینئرز 55 پلس ڈبلز میں مقابلے ہوں گے۔ تمام آؤٹ سٹیشن مین ڈرا جونیئر کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس اور سفری الاؤنس دیا جائے گا۔ انٹری جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 مارچ ہے۔
اسپورٹس سے مزید