• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام عورت کے حقوق کا سب سے بڑا ضامن ہے، سراج الحق

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلام عورت کے حقوق کا سب سے بڑا ضامن ہے، معاشرہ میں حقوق و فرائض کے توازن کو قائم رکھنا مضبوط خاندان کی بنیاد ہے اور مضبوط خاندان ہی عورت کے تحفظ اور نسل نو کی تعمیر کے لیے ناگزیر ہے، پارلیمنٹ میں تحفظ نسواں کے متعدد بل منظور ہونے کے باوجود معاشرتی ناانصافیوں اور جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ خواتین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی 8مارچ کو عالمی یوم خواتین ملکی سطح پر منائے گی، اسلام آباد میں خواتین ریلی کی قیادت کروں گا، لاہور کراچی سمیت تمام صوبائی ہیڈکوارٹرز پر جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت ریلیاں، جلسے منعقد کیے جائیں گے، جب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں شاہی گھرانوں کے شہزادے، شہزادیاں جائیں گے، خواتین سمیت کسی کو ان کے حقوق نہیں ملیں گے، جماعت اسلامی خواتین کے حقوق کی ترجمان جماعت ہے جو عورتوں کے لیے ایک مکمل پروگرام رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی خواتین کے حقوق کے لیے میدان اور ایوان میں جنگ لڑے گی، ہمارا مطالبہ ہے کہ دین اسلام اور نبی اکرمؐ نے عورت کو جو تکریم دی اس کے مطابق عورت کووراثت میں حق دیا جائے، گھریلو تشدد پر سخت قوانین بنا کر قرار واقعی سزائیں دی جائیں، خواتین اور معصوم بچوں کے ساتھ درندگی کے مرتکب درندوں کو نشان عبرت بنایا جائے، سندھ و بلوچستان میں نجی جیلوں اور قید خانوں میں بند عورتوں کو بازیاب کرایا جائے، بنکوں سے عورتوں کو بلاسود قرض فراہم کیے جائیں تاکہ خواتین اپنے گھروں میں معاشی یونٹ لگا کر اپنے خاندان اور ملک کو خوشحال بنا سکیں۔

ملک بھر سے سے مزید