• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی لاہور کا اجلاس، اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں گے،اسلم گل

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ یہ 2023ہے الیکشن اب ہو یا اکتوبر میں، ہمارے پاس ہر حلقے میں ایک سے زائد امیدوار ہیں۔آج 2013ہے نہ 2018,بہتر امیدوار کو ٹکٹ دینگے،چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں الیکشن جیتیں گے۔پیپلز پارٹی اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیگی۔وہ پنجاب اسمبلی کے 30اپریل کو ہونیوالے انتخابات کے حوالے سے پارٹی کے امیدواروں ، عہدیداران اور زمہ داران کے اجلاس سے خطاب کر رھے تھے۔اس موقع ہررانا جمیل منج۔حافظ غلام محی الدین،اورنتزہب برکی،امجد جٹ،آصف ناگرہ،چودھری عاطف رفیق،زاہر ذوالفقار،عمر شریف بخاری ،عارف خان،فائزہ ملک ،نرگس خان ،سونیا خان،عزیز ملک،عانر نصیر بٹ ،نصیر احمد،انجم بٹ،یاسر بارا،روبینہ شاہین، رانا دلشاد،بشری ملک،چودھری سجاد نذیر،بشارت صدیقی،رانا فقیر حسین،راو شجاعت ،افتخار شاہد،سمیت زونوں کے صدور اور عہدیدار بھی موجود تھے۔مزید برآںسابق گورنر اور پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہعمران خان کی پریس کانفرنس سے محسوس ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں انتشار پھیلانے اور ملک میں افراتفری مچانے کی منصوبہ سازی کرچکی ہے،فتنہ عمران نیازی کی ایک ہفتے میں خفیہ ایجنسی کے تین امریکیوں سے ہونے والی خفیہ میٹنگ میں کیا طے پایا ہے اس کے متعلق عوام کو آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سنگین صورتحال میں پی ٹی آئی کے مذموم عزائم کو صرف اعلی عدلیہ، چیف آف آرمی اسٹاف ہی روک سکتے ہیں یا اس فتنے کے خلاف کاروائی کرسکتے ہیں ملک میں جان بوجھ کر انتشار پھیلانے، جھوٹی خبریں پھیلا کر لوگوں کو گمراہ کرنے اور پاک فوج کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہے۔مخدوم احمد محمود کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت نے ہمیشہ اقتدار اور اپوزیشن میں رہتے ہوئے عدلیہ کا احترام اور ملکی سلامتی سمیت جمہوریت کی مضبوطی عوام کو ریلیف دینے جیسے فیصلے کئے۔ آنیوالا دور پیپلز پارٹی کا ہوگا ۔
لاہور سے مزید