کوہاٹ ( نامہ نگار)کوہاٹ پنڈی روڈ پر بہرام سی این جی فلنگ سٹیشن پر دستی بم حملہ ہوا تاہم دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ واقعہ میں ملوث شرپسندوں کی تلاش میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے سی این جی پمپ سابق ایم پی اے ، پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی کا ہے ۔ اس سے پہلے بھی پی پی پی کے انفارمیشن سیکرٹری امجد آفریدی کے گھر پر 3 ستمبر 2022 کو بھی حملہ ہوا تھا۔