• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ڈویژن کی اپ گریڈیشن بارے ریسرچ کا کام شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر )حکومت پنجاب کی ہدایت پر اربن یونٹ کے وفد نے کمشنر آفس پر بتایا کہ ڈویژن کی اپ گریڈیشن کیلئے سروے کا آغاز کیا جارہا ہے۔پنجاب ریجنل پلاننگ کے تحت ملتان ڈویژن کی اپ گریڈیشن بارے ریسرچ کا آغاز کیا گیا ہے۔ڈویژن کی اپ گریڈیشن کیلئے مکمل سروے کر کے ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔جون 2023 تک تمام سروے مکمل کرلیا جائے گا۔ ٹرانسپورٹ سسٹم، ٹورازم، سرکاری دفاتر کی اپگریڈیشن ،شہر کی صفائی ، نکاسی آب اور ٹریفک نظام کی اپ گریڈیشن ،ماحولیاتی آلودگی، انرجی مسائل اور انکے سدباب بارے سروے کیا جارہا ہے۔تجاوزات کے مکمل خاتمے ، شہر کی تزین و آرائش کا لائحہ عمل بھی پروگرام میں شامل ہے۔ اجلاس میں اربن ڈویلپمنٹ پروگرام پر مکمل بریفنگ دی گئ۔ کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ پروگرام اربن ڈویلپمنٹ کے شعبے میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا،ماحولیاتی توازن کو بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔عوامی سہولیات، ضروریات کو مدنظر رکھ کر مکمل ریسرچ کی جائے گی۔ڈی سی ملتان عمر جہانگیر،ڈی جی ایم ڈی اے زاہد اکرام ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر ،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، واسا، پی ایچ اے، ہائ وے،بلڈنگ افسران و دیگر ترقیاتی محکموں کے افسران موجود تھے
ملتان سے مزید