• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی انتظامی نظام ناقص، بہتری کیلئے بڑی اصلاحات کی ضرورت، احسن اقبال

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے ملک میں امتحانی نظام، نصاب اور ٹیچرز ٹریننگ کو بہتر بنانے سمیت تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے بڑی اصلاحات اپنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو برٹش ہائی کمیشن کے زیر اہتمام یو کیڈ کے تعاون سے منعقدہ دو روزہ پروگرام ’’ڈیکیڈ آف لرننگ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا تعلیمی انتظامی نظام ناقص ہے، وفاقی وزیر تعلیم سے نصابی اصلاحات، امتحانات کے نظام کو بہتر بنانے کے اقدامات اور اساتذہ کی تربیت اور نصاب کے لئے قومی سربراہی اجلاس منعقد کرنے کے لئے بھی کہا ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ انہوں نے منصوبہ بندی کے وزیر کی حیثیت سے وژن 2025 کو آگے بڑھایا تھا لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے پورے ایجنڈے کو ختم کر دیا۔پروفیسر احسن اقبال نے تجویز دیتے ہوئے کہا اگر حکومت میں تبدیلی آتی ہے تو عوام نئی حکومت کو ان پالیسیوں کو جاری رکھنے پر مجبور کر یں جو وسیع تر عوامی مفاد میں ہوں۔
اہم خبریں سے مزید