• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی داخلی سیاست کی وجہ سے ڈپلومیسی میں مشکل کا سامنا ہے، بلاول

اقوام متحدہ (عظیم ایم میاں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ داخلی سیاسی صورتحال سے غیر ممالک میں ڈپلومیسی کرنے میں مشکل صورتحال کا سامنا ہے، مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید بینظیربھٹو روشن مثال ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جنگ جیو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی تحریک پر اوا ٓئی سی کا یہ اجلاس اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں بلاول بھٹوکی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مسلم ممالک کی نمائندہ خواتین نے بھی شرکت اور خطاب کیا۔اس اجلاس کا مقصد اسلام میں خواتین کے مقام کےبارے میں عالمی سطح پر غلط تاثرات کو دور کرنا اور حقیقی مقام کو سامنے لانا ہے۔ وزیر خا رجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسلام میں خواتین کے مقام کے بارے میں تقریر کے بعد نمائندہ جنگ/جیو کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ان کے دورہ اقوام متحدہ کا مقصد اسلام میں خواتین کے مقام کے بارے میں غلط تاثرات کا اثر زائل کرنے اور خواتین کے حقیقی مقام کو اجاگر کرنا ہے۔ نمائندہ جنگ/ جیو کے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے اپنی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے اسے ایک روشن مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی پارٹی خواتین کے مقام، رول اور اہمیت کوا جاگر کرنےکی حکمت عملی جاری رکھے گی۔

اہم خبریں سے مزید