کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے حیدرآباد کے معروف ماہر جلد ڈاکٹر دھرم دیو راٹھی کے قتل اور کراچی یونیورسٹی میں اپنا تہوار منانے والے ہندو طلبہ پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان تمام واقعات کو پاکستان کے خلاف گہری سازش قرار دیا ہے ، اپنے جاری مذمتی بیان میں سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ سندھ میں صدیوں سے بسنے والی ہندو برادری کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو پاکستان کی سالمیت کے خلاف سازش ہے۔ سردار عبدالرحیم نے پی ایس 117 کے صدر پرویز شیخ کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ ، ڈی جی رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ پرویز شیخ کے قتل میں ملوث ایک مذہبی تنظیم کے دہشتگردوں ندیم عرف تھوپا ، شہباز اور قتل میں ملوث دیگر دہشتگردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ مذہبی تنظیم کی قیادت ہمارے کارکن کے قتل کا نوٹس لے اور قتل میں ملوث قاتلوں سے لاتعلقی کا اعلان کرے۔