• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں تمام کھلاڑیوں کو 70 فیصد معاوضے ادا

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ8 میں شریک تمام چھ ٹیموں کے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو معاوضہ کی70 فیصد ادائیگی کردی گئی ہے۔ ادائیگی میں معمولی سی تاخیر فرنچائز کی جانب پی سی بی کو فہرستوں کی فراہمی کی وجہ سےہوئی ہے۔ پی ایس ایل دنیا کی واحد لیگ ہے جس میں ابھی تک معاوضوں کی ادائیگی کو کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ بقیہ 30 فیصد رقم کی ادائیگی قانون کے مطابق پی ایس ایل ختم ہونے کے ایک ماہ بعد کردی جائے گی۔ دوسری جانب پی سی بی سے فارغ ہونے والے 140 میں سے آدھے کوچز کو کنٹریکٹ کے مطابق ایک ماہ کی ایڈوانس تنخواہ کی ادائیگی کردی گئی ہے۔ دو جنوری کو سابق کرکٹ ایسوسی ایشن کے خاتمے اور نئی ایسوسی ایشن بننے کے بعد کئی معاملات میں طے نہیں ہوسکے تھے ۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ بقیہ کوچز کو بھی جلد ایک ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کردی جائے گی۔ پرانی ایسوسی ایشن سے حساب کتاب کلیئر ہوتے ہی اس ماہ کے آخر میں ادائیگی کردی جائے گی۔

اسپورٹس سے مزید