لاہور ( آن لائن ) چوہدری سرور کو ق لیگ کی صدارت سونپنے کا فیصلہ، چوہدری شجاعت سرپرست اعلیٰ ہوں گے، علیم خان اور جہانگیر ترین کو بھی شمولیت کی دعوت دے دی گئی ہے جبکہ کئی شخصیات کی مسلم لیگ ق میں شمولیت کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات سے قبل نئی صف بندیاں شروع ہوگئیں، سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور سمیت کئی شخصیات کو مسلم لیگ ق میں شمولیت کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے۔