گوادر (این این آئی)گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ ستمبر میں مکمل فعال ہو جائیگا، 246ملین ڈالر کا گرین فیلڈ ائیرپورٹ گوادر کو فائدہ مند فری ٹریڈ زون بنانے میں اہم ہوگا،بلوچستان کا ابھرتا ہوا بندرگاہی شہر گوادر میں 246ملین ڈالر کا گرین فیلڈ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ رواں سال مکمل فعال ہو جائیگا جس سے شہر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع و جائیداد کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی مکمل فعالیت سے گوادر شہر رئیل اسٹیٹ اور سرمایہ کاری کا گڑھ بن جانے طرف گامزن ہے،گوادر میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پہلے ہی گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے فائدہ اٹھانے اور بہتر سرمایہ کاری کرنے حوالے منصوبہ سازی شروع کردی،معاشی ماہرین کے مطابق دنیا میں عام مارکیٹ کے رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے، جب بھی کسی شہر میں کوئی بین الاقوامی ہوائی اڈہ تیار ہوتا ہےتو یہ اس کی رئیل اسٹیٹ و سرمایہ کاری پر مثبت اثر ڈالتا ہے، ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کا یہ سب سے بڑا اور جدید ایئرپورٹ رواں سال آزمائشی پرواز کے مراحل کے بعدستمبر میں بین الاقوامی پروازوں کے لئے باقاعدہ طور پر کھول دیا جائے گا۔