• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان سے قبل ہی مہنگائی کا طو فان، اشیاء خوردونوش کی من مانی قیمتیں

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے حکم کے باوجود گراں فروشی پر قابو نہ پایا جا سکا ۔جمعہ بازاروں میں مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کئے گئے نرخوں پر کوئی سبزی ،فروٹ ، مرغی گوشت اور انڈے دستیاب نہ تھے ۔ جمعہ بازار ایچ نائن ، جی سکس ،بارہ کہو اور پاکستان ٹاؤن میں ہزاروں شہریوں نے خریداری کی مگر ہر خریدار گھر جاتے ہوئے مقررہ قیمتوں سے زائدوصولی کی شکایت کرتے پایا گیا۔ شہریوں کا کہنا تھاکہ رمضان سے قبل ہی یہ حال ہے تو رمضان میں کیا ہو گا ؟ مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے آلو کے 36 سے لے کر 58 روپے تک نرخ دیئے گئے،پیاز کے نرخ 120 سے 176 تک تھے، ٹماٹر کے ریٹ 42 روپے سے 57 روپے تک تھے ، مگر سٹال ہولڈرز من مانی قیمتیں وصول کر رہے تھے ۔ لہسن کے نرخ 379 ، ادراک 660 ، مرچ سبز 143، لیموں چائنا 200 ، بیگن 77 ، فراش بین 143 ، ٹینڈا 69 ، ماڑو 72 ، گھیرا 73 ،پھول گوبھی 60 ، بند گوبھی 30 ، لوکی 69 ، کدو 69 ، حلوہ کدو 97 ، مٹر 85 ،اروی 159 ، شلجم 49 ، مولی 25 ، گاجر 73 ،مونگرا 93 ، شکر کندی 173روپے کلو جبکہ پالک 24، سرسوں 27 ، سبز دھنیا 24 ، پودینا 8 روپے فی گڈی مقرر تھی مگر ہر سٹال ہولڈرز کا اپنا اپنا نرخ تھا ، اسی طرح کالا کلو سیب 305 ، سیب گولڈن 189 ، سیب امری 160، سیب سفید 183، سیب گولہ 100 ، سیب ایرانی 337 ، انار کندھاری 356، امرو د 165، کیلا 258، کینو 316 ، مالٹا 170 ،شکری 190 ، مسمی 160 ،کینو 249، خربوزہ 150 ،انگو ر ٹافی 335 ، کھجور 500 ، کھجور سپیشل 473 ، کھجور کالی لال 320 ،کھجور عربی 540 ، گنڈیری 132 ،بیر 148 ، چوگوترا 122 ،ناریل 462 ،چیکو 210 ، پاپیتا 247 اور سٹرابری 344 روپے ریٹ مقرر تھا مگر ہر چیز من مانے نرخوں پر فورخت ہورہی تھی اور یونین کونسلوں اور ڈی ایم اے کے اہلکار خاموش تماشائی بنے بیٹھے تھے ، ان کا کہنا تھا کہ صرف مجسٹریٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ہی گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کے مجاز ہیں ۔ شہریوں نے استفسار کیا ہے کہ کیا ہم نام کے مسلمان ہیں جو اپنا مقدس مہینہ قریب آتے ہی قیمتوں میں من مانا ا ضافہ کر دیتے ہیں جبکہ دوسری طرف غیر مسلم اپنے تہوار کرسمس کے موقع پر حقیقتاً عوام کو ریلف دینے کیلئے قیمتیں کم کرتے ہیں تاکہ غریب عوام بھی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔
اسلام آباد سے مزید