• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے مسائل مسائل حل کرانا چاہتے ہیں، راولپنڈی سنوارو تحریک

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی ) راولپنڈی سنوارو تحریک کے صدر شیخ عبدالوحید نے چیئر مین سید شاہد گیلانی، چیف آرگنائزر چوہدری خورشید انور اور ویمن ونگ کی صدر ثمینہ شعیب اور دیگر عہدیداروں  کے ہمراہ  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راولپنڈی کو ترقیاتی لحاظ سے نظر انداز اور مسائل کی آماجگاہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہما را مقصد راولپنڈی کو تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر  ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی پیکیج دلانا اور مسائل کو حل کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ، صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ راولپنڈی کو ہر طرح کے  ترقیاتی کاموں میں ترجیح دے۔ تمام پراجیکٹ میں ہم ہرطرح کی معاونت کرنے اور قابل عمل پلان کی تکمیل کے لیے تیار ہیں۔
اسلام آباد سے مزید