• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور زلمی نے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا، عثمان خان نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ 24 گھنٹے سے کم وقت میں پاش پاش کردیا

راولپنڈی(عبدالماجد بھٹی، نمائندہ خصوصی) کراچی سے تعلق رکھنے والے عثمان خان نےپی ایس ایل میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ24گھنٹے سے بھی کم وقت میں پاش پاش کردیا۔انہوں نے سنچری34گیندوں پر مکمل کی اور ان کی طوفانی اننگز کی وجہ سے پشاور زلمی نے پلے آف کے لئے کوالی فائی کرلیا اور کوئٹہ کا پی ایس ایل 8میں سفر ختم ہوا ۔ملتان سلطانز نےکوئٹہ گلیڈی ایٹر کو9رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔کوئٹہ نے8وکٹ پر253رنز بنائے۔میچ میں 515رنز بنے یہ بھی عالمی ریکارڈ ہے۔عباس آفریدی نےہیٹ ٹرک کی مدد سے47رنز کے عوض پانچ وکٹ حاصل کئے وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ22وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ 2019میں پی ایس ایل جیتنے کے بعد کوئٹہ لگاتار چوتھے سال فائنل میں نہیں پہنچا ہےاس طرح لاہور،اسلام آباد ملتان اور پشاور کی ٹیموں نے اگلے مرحلے کے لئے کوالی فائی کر لیا ہے۔دو سال پہلے کوئٹہ کی نمائندگی کرنے والے عثمان خان نے43گیندوں پر120رنز بناکر میچ کو ابتدا ہی میں یکطرفہ کردیا۔ان کے لاٹھی چارج کے دوران9چھکے اور12چوکے مارے گئے۔ملتان نے پاور پلے کے چھ اوورز میں91رنز بنائے یہ پاور پلے میں دوسرا سب سے زیادہ اسکور ہے۔شان مسعود کی جگہ ٹیم میں آنے والےعثمان خان نےعثمان نے پہلے ہی اوور سے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کے بولروںکی خوب درگت بنائی اور 22 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔قیص کے دواوورز میں 54 رنز لوٹے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان کو بیٹنگ دی اور ملتان سلطانز نے پاکستان سپر لیگ کی تاریخ رقم کرد ی۔سلطانز نے پاکستان سپر لیگ میں سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا اور تین وکٹ پر262رنز بنائے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف بیس اوورز میں دو وکٹ پر 247رنز بنائے تھے۔ اسپنر قیص احمد پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کے مہنگے ترین بولر بن گئے۔ہفتے کو پنڈی اسٹیڈیم میںملتان سلطانز کے خلاف میچ میں قیص احمد نے 4 اوورز میں 77 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان فٹ محمد حسنین اور نسیم شاہ کی خدمات سے محروم گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن بے دانت کی شیر اور سلطانز کے سامنے بالکل بے بس نظر آئی۔قیص احمد کی جارحانہ بیٹنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ففٹی سے سنچری کا فاصلہ صرف 14 گیندوں میں طے کیا اور صرف 36گیندوں پر سنچری بنا کر پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ایک دن پہلے پشاور زلمی کے خلاف ملتان سلطانز کے ہی رائیلی روسو نے اپنا سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے 41 گیندوں پر سنچری بنا کر تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔عثمان خان نے بہترین اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ کپتان محمد رضوان کے ہمراہ صرف 10 اوورز میں پہلی وکٹ کے لیے 157 رنز کی شراکت قائم کی۔محمد رضوان55رنز بنائے۔ٹم ڈیوڈ 43اورکیرون پولارڈ23رنز بنائے۔محمد نواز نے پچاس اور عمید آصف نے49رنز دیئے۔جواب میں کوئٹہ کی اننگز میںجیسن رائے6رنز بناکرانور علی کی گیند پر کیچ ہوئے۔مارٹن گپ ٹل 37رنز بنائے۔محمد حفیظ نے ایک رن بنایا۔افتخار احمد نےعمیر یوسف کے ساتھ 104رنز کی شراکت قائم کی۔افتخار احمدنے31گیندوں پر53رنز بنائے۔عمیر بن یوسف نے36گیندوں پر67رنز کی اننگز کھیلی۔

اسپورٹس سے مزید