راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ میں بیٹرز کا راج ہے چار دن میں پانچ سنچریاں بن گئیں۔عثمان خان نے پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ملتان سلطانز کے عثمان خان نے کوئٹہ کے خلاف 36گیندوں پر سنچری مکمل کی ایک روز قبل رائیلی روسو نے 41 گیندوں پر سنچری بناکر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔عثمان خان نے کسی پاکستانی کی دوسری تیز ترین سنچری اسکور کردیاس سے قبل خوشدل شاہ نے ڈومیسٹک ٹی ٹی ٹوینٹی میں35 گیندوں پر سنچری بنائی تھیپی ایس ایل کی تیز ترین سنچری کا رائیلی روسو کا ریکارڈ ایک روز بعد عثمان خان نے توڑ دیا۔کراچی سے تعلق رکھنےوالے 27سالہ عثمان خان دو فرسٹ کلاس میچوں کا تجربہ رکھتے ہیں اور ماضی میں کوئٹہ کے لئے پی ایس ایل کھیل چکے ہیں۔بابر اعظم نے60گیندوں پر بنائی تھی۔جیسن رائے نے44اور فخر زمان نے50گیندوں پر سنچریاں بنائیں تھیں۔کراچی میں پیدا ہونے والے عثمان خان نے زیادہ کرکٹ امارات میں کھیلی لیکن قومی ٹیم کی نمائندگی نہ کرسکے۔