راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کے کھلاڑی خوشدل شاہ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کردیاگیا۔ خوشدل شاہ نے ملتان کی بیٹنگ کے دوران دو مرتبہ امپائرز کو گیند چیک کرنے کو کہاخوشدل شاہ نے غلطی کا اعتراف کرکے جرمانے کو تسلیم کرلیا خوشدل پر ضابطہ اخلاق کی شق 2.4 کے تحت لیول ون کی کارروائی کی گئی،