• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے مُلاقات، افغان اُمور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کے دوران افغانستان سمیت وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا،پاکستانی سفارت خانے کی طر ف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ وزیرخارجہ نے افغانستان کی صورتحال پر تشویش کااظہار کیا اور وہاں انسانی امداد اور استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں پرروشنی ڈالی،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے او آئی سی کے رکن کی حیثیت سے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اورکئی دہائیوں تک افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کو سراہا،وزیرخارجہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اسلام میں خواتین کی حیثیت کے بارے میں کانفرنس سے متعلق مدد کرنے اور گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلامو فوبیا کے خلاف جنگ کا بین الاقوامی دن منانے پر سیکرٹری جنرل کی تعریف کی ، دو تقریبات کے کامیاب انعقاد کے بعد وزیرخارجہ کا نیویارک کا پانچ روزہ دورہ ختم ہوگیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید