اسلام آ باد ( رانا غلام قادر/قاسم عباسی) وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا 2002ءسے 2023ءتک کا 21سالہ ریکارڈ جاری کر دیا۔
کابینہ ڈویژن نے چار سو چھیالیس صفحات پر مشتمل توشہ خانہ ریکارڈ ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیا۔
ریکارڈ کے مطابق آصف زرداری کو 181‘نوازشریف کو 55‘ شاہد خاقان کو27 ‘عمران خان کو 112اورپرویز مشرف کو 126تحائف ملے ۔
وزیراعظم شہباز شریف واحد شخص ہیں جنہوں کوئی قیمتی تحفہ اپنے پاس نہیں رکھا اس کے برعکس سابق وزیراعظم عمران خان نے قیمتی گھڑیاں ‘ انگوٹھی ‘ کف لنکس ودیگر اشیاءسستے داموں لیکر زیادہ قیمت پر بیچ ڈالیں ۔
واضح رہے کہ عمران خان کی حکومت نے توشہ خانہ کی تفصیلات یہ کہہ کر دینے سے انکار کردیا تھا کہ اگر انہیں جاری کیاگیاتو دوست ملکوں سے تعلقات خراب ہوجائیں گے ۔
توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں میں سابق صدور‘سابق وزرائے اعظم، وفاقی وزرا ‘فوجی عہدیداران اورسرکاری افسروںکے نام شامل ہیں
‘ریکارڈ کے مطابق پرویز مشرف‘آصف زرداری ‘ ممنون حسین‘ظفراللہ جمالی ‘محمد میاں سومرو‘شوکت عزیز‘ جنرل (ر)اشفاق پرویز کیانی ‘یوسف گیلانی‘شاہد خاقان ‘نواز شریف‘ پرویز اشرف، عمران خان ‘ نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی‘وزیر خزانہ اسحاق ڈار‘مریم اورنگزیب‘بلاول بھٹو‘نوید قمر‘ خواجہ آصف ‘ فواد چوہدری ‘شیخ رشید ‘ اسدعمر‘جہانگیرترین‘حفیظ شیخ کا توشہ خانہ ریکارڈ بھی ویب سائٹ پرموجودہے‘ سابق وزیر خارجہ عبد الستار ‘ ڈاکٹر عطا ء الرحمن ‘الطاف ایم سلیم ‘ انور محمود ‘ بریگیڈئر ندیم تاج ‘ سنیٹر طارق عظیم ‘ سکندر حیات بوسن ‘ شامل ہیں ۔
توشہ کانہ سے لیے گئے تحائف میں گھڑیاں، پین، کتابیں، رولیکس گھڑی، پرفیوم ، کارپٹ، ٹی پاٹ، کیبل کلاک، موبائل سیٹ ،خنجر ، زیورات، نیکلس، ڈیکوریشن پیس، شال اور قرآن پاک شامل ہے۔
2002میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے ایک گلدان اور ایک کشتی کا ڈیکو ریشن پیس بلامعاوضہ رکھ لیا جس کی قیمت 7500روپے لگائی گئی ۔قائم مقام صدر کی حیثیت میں جسٹس (ر) شیخ ریاض احمد نے جیولری باکس اور کھیوہ سیٹ ملامعاوضہ رکھ لیا ۔
پرویز مشرف نے ایک فوٹو فیم ‘ ایک شیلڈ اور ایک گل دان بلا معاوضہ رکھ لیا۔ ایک ریوالور 9300روپے جمع کراکے رکھا۔ بیگم پرویز مشرف نے ایک جیولری باکس لیا ۔پرویز مشرف نے کئی تحائف لئے۔
2003میں ظفر اللہ خان جما لی نے تین ہزار روپے میں ایک کار پٹ لیا۔ غلا ف کعبہ کا ایک ٹکڑا بلا معاوضہ لیا۔انہوں نے ایک شیلڈ اور لوٹس بھی لیا۔2004میں بھی پرویزمشرف ‘ شوکت عزیز اور ظفر اللہ جمالی نے کئی تحائف لئے۔
جہانگیر ترین نے ایک ٹائی آکشن میں 189روپے میں لی۔ 2005میں شوکت عزیز اور پرویز مشرف نے کئی تحائف لئے ۔ میجر جنرل و بیگم شفاعت اللہ نے رولیکس گھڑی 57ہزار روپے میں لی۔
شوکت عزیزنے ایک گھڑی 93400روپے میں لی۔2006میں بھی شوکت عزیز نے ایک گھڑی 276450روپے میں لی ۔ انہوں نے زیادہ تحائف مفت لئے ۔ حنا ربانی کھر نے ایک سرامکڈیکوریشن پیس مفت لیا۔پرویز مشرف نے کٹلری سیٹ7500روپے میں لیا۔
سابق وزیر خارجہ خور شید قصوری نےٹی سیٹ مفت لیا۔ ان کی اہلیہ نے بھی ہاتھی کا ڈیکوریشن مفت لیا۔ عمر ایوب نے آکشن میں سلور ڈیگر 22700 روپے میں لیا۔
جہانگیر خان ترین نے ایک گلدان آکشن میں 1960روپے میں لیا۔2007میں بھی شو کت عزیز نے تحائف لئے۔ عا مر لیاقت حسین نے ایک گھڑی تین ہزار روپے میں لی۔ انہوں نے ایک ڈریگر بلا معاوضہ لیا۔شریف الدین پیرزادہ نے ایک گھڑی 13500روپے میں لی۔خورشید قصوری نے بھی گھڑی خریدی اور ایک لاکھ چھ سو روپے جمع کرائے ۔
2008میں نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو نے ایک اونیکس باؤل بلامعاوضہ لیا۔ میاں محمد سومرو نے کئی تحائف لئے ۔ سنیٹر طلحہ محمود نے بھی 21100روپے میں گھڑی آکشن میں لی۔
آصف علی زرداری نے چھوٹا ووڈن باکس اور ایک اور ماربل باکس مفت لیا۔ انہوں نے باب رحمت کا ماڈل 2250روپے میں لیا۔ 2009 میں زرداری نے ایک ڈیکوریشن پیس 9750روپے میں لیا۔انہوں نے بی ایم ڈبلیو کار ماڈل 40لاکھ99ہزار408روپے میں لی۔
شگفتہ جمانی نے بھی دو گھڑیاں خریدیں۔ گھڑی خریدنے والوں میں ممبران قومی اسمبلی خوش بخت شجاعت ‘ طاہرہ اورنگزیب ‘ خورشید بیگم ‘ مہرین رزاق بھٹو اور ظل ہما شامل ہیں۔میاں شہباز شریف نے بطور وزیر اعلی پنجاب بیس ہزار روپے میں قالین خریدا۔ انہوں نے کئی تحائف خریدے ۔
فاروق نائیک نے بھی تحائف خریدے ۔سابق وزیر اعظم یو سف رضا گیلانی نے چھ ہز ار روپے میں خانہ کعبہ کے دروازے کا ماڈل لیا۔ ان کی اہلیہ نے ہار سمیت جیولری سیٹ تین لاکھ 26ہزار روپے میں لیا۔گیلانی کے بیٹے اور بھائی نے بھی تحائف لئے۔ 2010میں آصف زرادی نے کئی تحائف لئے جن میں پین ‘ ڈیکوریشن پیس وغیر شامل ہیں۔ 2011
میں آصف زرداری نے کئی تحائف لئے ۔ انہوں نے گھڑی اور گن بھی خریدی ۔ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے دو سٹمپ البم لیں ۔شاہ محمود قریشی نے کف لنکس اور ایک پین کا تحفہ مفت لیا۔گیلانی نے کئی تحائف لئے ۔
انہوں نے بریف کیس بھی خریدا۔2012میں ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے قالین مفت لیا۔ ایم این اے عامر مگسی نے پندرہ ہزار روپے میں گھڑی خریدی ۔ڈاکٹر عاصم وزیر پیٹرولیم نے بھی 3200میں گھڑی لی ۔ 2013میں حنا ربانی گھر نے گھڑی لی اور 20400روپے ادا کئے ۔
راجہ پرویز اشرف نے سات ہزار روپے میں قالین خریدا۔محمد اسحق ٰ ڈار نے ایک ہزار روپے میں بیڈ سپر یڈ لیا۔
سابق صدر ممنون حسین نے باؤل اور دیگر تحائف لئے ۔ سابق وزیر اعظم نوا زشریف ۲نے رولیکس گھڑیی دو لاکھ 43ہزار روپے میں خریدی ۔سرتاج عزیز نے قالین لیا۔ 2014میں اسحاق ڈار نے قالین لیا۔ ممنون حسین نے کئی تحائف لئے۔
شجاعت عظیم نے بھی 67000میں گھڑی خریدی ۔فواد حسین فواد سابق پرنسپل سیکرٹری نے بھی رولیکس گھڑی 651000میں خریدی ۔نواز شریف نے ایک سنیری بھی لی۔شہباز شریف نے تین ہزار روپے میں ایک تلوار لی۔
2015میں نواز شریف نے 240000میں ایک رولیکس گھڑی خریدی ۔فواد حسن فواد نے 168000میں گھڑی لی ۔
شاہد خاقان عبا سی نے بھی گھڑی خریدی ۔ بیگم نواز شریف نے27ہزار میں نیکلس خریدا۔2016میں ممنون حسین نے کئی تحائف لئے ۔ 2017میں رضا ربانی ووڈن فریم تین ہزار روپے میں لیا۔ شاہد خا قان عبا سی نے 56000میں گھڑی خریدی ۔نوا زشریف نے نیکلس خریدا۔ عبد اللہ خا قان عبا سی نے بھی گھڑی خریدی ۔فواد حسن فواد نے بھی گھڑی خریدی ۔
2018میں شاہد خا قان عباسی نے ڈیکوریشن مفت لیا۔2019میںسابق وزیر اعظم عمران خان نے کئی تحائف لئے ۔مفت لئے گئے تحائف میں ایک ڈیکوریشن ‘ ٹیبل میٹ ‘ مکہ کلاک ٹاور کا ماڈل شامل ہیں۔عمران خان نے کانچ کا ڈیکوریشن مفت لیا۔
وال ہینگنگ پیس لیا۔فواد چوہدری نے 686200روپے میں کئی تحائف لئے ۔ شاہ محمود قریشی نے بھی گھڑی سمیت کئی تحائف خریدے ۔ ایک ڈیکوریشن مفت لیا۔عمران خان نے ٹی سیٹ مفت لیا۔ ڈا کٹر عارف علوی نے کیلیگرافی ‘ ایک کتاب ‘ رومال ‘ سو و ینئر‘ گلدان جیسے تحائف لئے۔
اسد عمر نے کئی تحائف خریدے ۔ عمران خان نے رولیکس گھڑی تین لاکھ 38ہزار روپے میں خریدی ۔ایک رولیکس گھڑی چار لاکھ روپے میں خریدی ۔آئی فون سمیت کئی تحائف خریدے ۔
عمران خان نے ایک مسجد کا ماڈل اسی ہزار میں خریدا۔بیگم علوی نے ایک نیکلس سمیت کئی تحائف خریدے ۔ 2019میں عارف علوی نے چاندی کی کیٹل 47500میں خریدی ۔عمران خان نے ڈیکوریشن پیس مفت لیا۔2020میں عمران خان نے مسجد کا ماڈل مفت لیا۔ پرفیوم سمیت کئی تحائف خریدے ۔
عارف علوی نے کئی تحائف خریدے ۔عمران خان نے 24لاکھ35ہزار میں رولیکس گھڑی خریدی ۔کفلنکس اور رنگ خریدی ۔بیگم عمران خان نے نیکلس ‘ رنگ اور دیگر زیورات نوے لاکھ اکتیس ہزار میں خریدے ۔
2021میں عمران خان نے ایک ہزار روپے میں قالین لیا۔45ہزار میں ڈنر سیٹ لیا۔ ایک لاکھ پنتالیس ہزار میں پستول خریدا۔ایک لاکھ ترانوے ہزار کے تحائف مزید لئے ۔2022میں عمران خا ن نے کئی تحائف مفت لئے دوالکھ اسی ہزار کا سافٹ ڈرنک سیٹ لیا۔ ایک قالین تیرہ ہزار آٹھ سو میں لیا۔
میاں شہبا زشریف نے بطور وزیر اعظم ابراہام اسٹیشن کا ماڈل مفت لیاجس کی قیمت سولہ ہزار روپے تھی ۔ انہوں نے باقی ملنے والے قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔