ملتان (سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ملتان عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں ضلع ملتان میں انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے، ضلع میں ڈپٹی کمشنر کو بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ضلعی حکام کو بطور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران تعینات کیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز سے حلف لیتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں پنجاب اسمبلی کے 13حلقوں میں انتخابات ہوں گے، کاغذات نامزدگی 12مارچ سے 14مارچ تک جمع کروائے جاسکیں گے، عمر جہانگیر نے کہا کہ امیدواروں کو دفاتر میں کاغذات نامزدگی دینے کا میکزیزم بہتر کیا جائے گا کیونکہ الیکشن شفاف اور غیر جانبداری سے کرانا ہماری اولین ذمہ داری ہے، ضابطہ اخلاق اور الیکشن کے شفاف انعقاد کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔