پشاور (وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے رمضان سے قبل سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے شہر کے بازاروں میں پھل مالٹا دیر 410روپے فی رجن،کیلا 280سے 300روپے،امرود 250 ٗسٹرابری 450سے 500 روپے فی کلو جبکہ سبزیاں ادرک 630 روپے،لیموں 230،پیاز 150،لہسن 350،ٹماٹر 80،کچالو 170 روپے تک فروخت ہونے لگا جبکہ بعض جگہوں پر دکاندار زائد قیمتیں بھی اصول کرنے لگے۔ جس نے مہنگائی کی ستائی عوام کو مزید پریشانی سے دو چار کر دیا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان سے قبل قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھا کر ریلیف فراہم کیا جائے۔