کوئٹہ(ایجنسیاں)خضدار شہر کے دو تلوار چوک پر گاڑی میں دھماکے کے نتیجہ میںصحافی کے بیٹے سمیت 2افرادجاں بحق اور8زخمی ہوگئے ،سرکاری ذرائع کے مطابق منگل کے روز خضدار شہر کے دو تلوار چوک پر دھماکہ ایک گاڑی میں ہوا جس کے نتیجے میں حاجی امان اللہ اور نوید واحد جاں بحق جبکہ عبداللہ ،علی احمد،شہزاد احمد،شریف اللہ ،ممتاز،عمران اور محمد حنیف زخمی ہوگئے ،پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹر خضدار منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے خضدار سمیت بلوچستان میں سکیورٹی اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کردی۔