• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی بورڈ کے افسرکے خلاف اینٹی کرپشن حکام کو درخواست

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی تعلیمی بورڈکے افسرکے خلاف اینٹی کرپشن حکام کوکارروائی کے لئے درخواست دے دی گئی ،ڈائریکٹراینٹی کرپشن راولپنڈی کودی گئی درخواست میں نجی سکول کے پرنسپل راشدشیخ نے مؤقف اختیارکیاکہ راولپنڈی تعلیمی بورڈمیں پبلک انفارمیشن آفیسر ارسلان علی چیمہ کئی ماہ سے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت میری دی گئی چاردرخواستیں دباکر بیٹھے ہیں ۔حکومت کی واضح ہدایت ہے کہ تمام افسران دن دس سے بارہ بجے کے دوران اپنے دفتروں میں عوام سے ملیں گے ،لیکن عموماً ان کادفتربندہوتاہے ۔ درخواست میں کہاگیاہے کہ مذکورہ افسرکی عدم حاضری کے ثبوت کے لئے ان کے ذاتی موبائل نمبر کی خاص طور پر 10بجے دن سے 12بجے نمبر کی پچھلے کم ازکم چھ ماہ کی لوکیشن ٹریس کی جائے ۔
اسلام آباد سے مزید