• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: معروف برانڈز کے نام پر فروخت ہونیوالی غیر ملکی پتی برآمد، دو ملزمان گرفتار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے گوالمنڈی چوک پر ایک خالی گھر میں اسٹاک کی گئی بھاری مقدار میں چائے کی پتی قبضے میں لیکر دو ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیااے سی سٹی عطا المنعم نے بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ گوالمنڈی چوک کے ایک گھرمیں بھاری مقدار میں غیر ملکی چائے کی پتی اسٹاک کی گئی ہے جو معروف کمپنیو ں کے ناموں سے پیک کر کے مارکیٹ میں فروخت کی جاتی ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے گھر کے پانچ کمروں سے بھاری مقدارمیں بوریاں قبضے میں لیکر دو افراد کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیاگیاہے ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میر شہک بلوچ کی ہدایت پر گرانفروشوں تجاوزات اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرے جس میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی نہیں کی جا سکتی ۔
کوئٹہ سے مزید