اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی عوامی عہدہ کے لئے اہلیت کیخلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردی ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ کے کاغذات نامزدگی پر تجویزکنندہ اور تائید کنندہ کے دستخط نہیں تھے جو آئینی تقاضہ تھا،جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے جمعرات کے روز ظہور مہدی کی درخواست کی سماعت کی تو درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ صدارتی الیکشن کے انعقاد کے وقت عارف علوی صدارتی امیدوار بننے کی اہلیت نہیں رکھتے تھے ،کیونکہ جب انہوں نے صدر کے عہدہ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے ۔