• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس مسرت ہلالی کو پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بنانے کا امکان

پشاور (این این آئی)پشاور ہائیکورٹ میں سنیارٹی لسٹ کے اعتبارسے جسٹس مسرت ہلالی یکم اپریل کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھانے کا امکان ہے ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موجودہ چیف جسٹس قیصر رشید کے 30 مارچ کو ریٹائرڈ ہونے کے بعد جسٹس مسرت ہلالی یکم اپریل کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے جبکہ سینارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر جسٹس روح الامین ایک دن کیلئے چیف جسٹس بن سکتے ہیں کیونکہ جسٹس روح الامین 31مارچ کو ریٹائرڈ ہونگے۔جسٹس مسرت ہلالی خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون چیئرپرسن موحولیاتی تحفظ ٹریبونل اور خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون محتسب بھی رہ چکی ہیں۔