• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسائز ملتان کی 70 فیصد ریکوری مکمل کرنے پر تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن جام سراج نے کہا ہے کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی ۔ تمام افسران اور اہلکار ریکوری کیلئے مزید تندہی سے کام کریں ۔ میرے لئے ڈی جی آفس سے جاری ہونے والا تعریفی لیٹر دراصل بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسائز ملتان کی طرف سے 70 فیصد ریکوری مکمل کرنے پر ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب کی جانب سے تعریفی لیٹر جاری ہونے پر منعقدہ تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ہے ۔ ڈائریکٹر ایکسائز ملتان ڈویژن جان سراج کا مزید کہنا تھا کہ کہ تعریفی لیٹر جاری ہونے کے بعد محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان میں ریکوری مہم مزید تیز کردی گئی ہے ۔ ڈی جی ایکسائز پنجاب کی طرف سے تعریفی لیٹر جاری ہونا دراصل ملتان ڈویژن کے افسران اور اہلکاروں کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 30جون سے قبل حکومت کی جانب سے ملنے والے تمام ٹیکس اہداف حاصل کرلئے جائیں گے ۔ جام سراج نے اس موقع پر تاجر برادری ، شہریوں ، ٹرانسپورٹرز سمیت دیگر ٹیکس دہندگان کیلئے بھی اظہار تشکر کیا اور کہا کہ یہ سب آپ لوگوں کے بروقت ٹیکس ادائیگی کا صلہ ہے اور میں ملتان ڈویژن کے تمام افسران و اہلکاران کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ امید کرتا ہوں کہ وہ مستقبل میں اسی محنت اور لگن کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔
ملتان سے مزید