• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 8 کی ٹرافی لاہور قلندرز کے ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل 8 کی ٹرافی لاہور قلندرز کے ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئی ۔ منیجرثمین رانا اور ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید پی ایس ایل ٹرافی لے کر ہیڈکوارٹر پہنچے اور ٹرافی سی ای او عاطف رانا کو پیش کی۔ عاطف رانا نے پی ایس ایل 7 کی ٹرافی کے ساتھ پی ایس ایل 8 کی ٹرافی بھی دفتر   میں سجا دی ۔ لاہور قلندرز پہلی ٹیم ہے جس نے لگا تار دوسری مرتبہ ٹرافی جیتی ہے ۔ سی او او لاہور قلندرز ثمین رانانے کہا ہے کہ آل راؤنڈر بننے میں شاہین آفریدی کا اپنابڑا ہاتھ ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کی حیثیت سے شاہین آفریدی کوسپورٹ کیا۔ بیٹنگ کے لیے شاہین کی محنت کو بیک کیا۔ شاہین آفریدی جب خود اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کے لیے گئے تو بہت باتیں ہوئیں ۔ کہا گیا کہ شاہین آفریدی کپتان بننے کا فائدہ اٹھا رہا ہے ۔ اس سے بڑھ کیا اچھی بات ہو گی کہ ایسا بولر جو نویں نمبر پر آنے والا ہو اس نے ففٹی کر رکھی ہو۔ شاہین آفریدی کو بیٹنگ کا بہت زیادہ شوق ہے اپنی پرفارمنس کے وہ ذمہ دار ہیں، اس لیے ان پر اعتماد کیا ۔ ڈیوڈ ویزےاور راشد خان نےان کے اوپر بیٹنگ کرنے کے فیصلے کو مثبت لیا۔