• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرا ون ڈے: بھارت کو شکست، سیریز آسٹریلیا کے نام

چنئی (جنگ نیوز) آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے میں بھارت کو شکست دے کر سیریز 1-2سے جیت لی۔ آخری ون ڈے میں آسٹریلین ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 269رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان اسٹیو اسمتھ صفر پرآؤٹ ہوئے۔ مچل مارش 47، ایلکس کیری 38اور ٹریوس ہیڈ 33رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کلدیپ یادیو اور ہاردیک پانڈیا نے تین تین وکٹیں لیں ۔ جواب میں کینگروز نے ہوم سائیڈ کو آخری اوور میں248پر آئوٹ کردیا۔ ویرات کوہلی54، ہاردیک پانڈیا40اور شبھمن گل 37رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایڈم زیمپا نے 4 وکٹیں لیں۔