• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثات سے بچاؤ کیلئے سب کو ملکر چلنا ہو گا: ایف جی آئی آر ریلوے

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایف جی آئی آر ریلویز علی محمد آفریدی نے کہا ہے کہ مسافر پاکستان ریلوے کے وی آئی پی مہمان ہیں اور ان کی زندگی کی حفاظت اور خیال رکھنا ریلوے کی ذمہ داری اور تمام ریلوے افسران اور ملازمین کی ضرورت ہے، ریلوے عملے کو بتایا گیا کہ وہ مسافروں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لئے ہر وقت چوکنا رہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایس دفتر ملتان میں اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ڈی ایس ریلوے ملتان حماد حسن مرزا سمیت دیگر ریلوے افسران بھی موجود تھے،انہوں نے کہاکہ حادثات سے بچاؤ سب سے اہم ہے اور اسکے لئے سب کو مل کر چلنا ہو گا،ٹرین ڈرائیور سے لیکر پھاٹک پر کھڑا گینگ مین ،سگنل سٹاف،شعبہ انجینئرنگ، ٹرانسپورٹ سمیت تمام افسران و ملازمین بھرپور توجہ دے کر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں تو حادثات پر خاطر خواہ قابو پایا جا سکتا ہے، ریلوے قوانین پر سختی سےعمل کیا جائے اورسیفٹی پر توجہ دی جائے۔ اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔
ملتان سے مزید