• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف لیہ میں پہلی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی آف لیہ میں شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام پہلی تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئ۔جس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد شوکت ملک نے کی، مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لیہ خالد پرویز تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قدسیہ ناز مہمان اعزاز تھیں۔ یونیورسٹی کے اساتذہ کرام اور دیگر سٹاف بھی اس تقریب میں موجود تھا۔تقریب میں شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے طلبا و طالبات نے مختلف ثقافتی و فنی خاکے پیش کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے ڈپٹی کمشنر لیہ کو یونیورسٹی کی ترقی اور اس کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ صرف ڈھائی ماہ کے مختصر وقت میں انہوں نے یونیورسٹی آف لیہ کا انتظامی ڈھانچہ تشکیل دے دیا ھے جو کہ یونیورسٹی چلانے کیلئے ضروری ہوتا ہے۔ اور طلباہ کے لیے 9 نئ فیکلٹیز اور چالیس نئے شعبہ جات کھولے جا رھے ھیں۔ جن میں تقریبا" 900 کے قریب نئ ملازمتوں کے مواقے پیدا ھوں گے۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ اس وقت یونیورسٹی کو مالی اور کچھ ضروری انتظامی افسران کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اساتذہ اور ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے۔
ملتان سے مزید