• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون دارالامان منتقل، منشیات کیس میں 7ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث 7ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔مختلف تھانوں میں درج 150لیٹر دیسی شراب برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزموں طارق، ملزم فیصل، ایک کلو 10 گرام چرس برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم فرید، 18لیٹر دیسی شراب برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عزت، 25 لیٹر شراب برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم بخش اور 135 لیٹر شراب برآمد ہونے پر ملزم حقو مسیح کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے درخواست پر خاتون کو دارالامان بھجوانے کا حکم دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے لڑائی جھگڑے کے مقدمات میں گرفتار 2 ملزموں کو 2،2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے30ہزارروپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے ناجائز اسلحہ برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔زہریلی گولیوں کی فروخت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم۔بغیر اطلاع مکان کرایہ پر دینے کے مقدمہ میں گرفتار ہونے والے 5 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے تیز رفتاری اور ون ویلنگ کے مقدمات میں ملوث 6ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید