• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان خریداری میں اضافہ، بڑے جعلی نوٹ گردش میں

ملتان(سٹاف رپورٹر) ماہ رمضان میں خریداری کے کام میں اضافہ ہوتے ہی بازاروں، مارکیٹوں میں 500،1000 اور 5000 روپے کے جعلی نوٹ تیزی سےگردش کرنے لگے ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی شہریوں کو محتاط رہنے کا کہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ملتان شہر میں ایک بار پھر جعلی نوٹ پھیلانے والا گروہ سرگرم ہو گیا ہے اور اس نے بڑی تعداد میں جعلی کرنسی لا کر دکانوں ،مارکیٹوں میں چلانا شروع کر دی ہے۔
ملتان سے مزید