• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کیخلاف بیٹنگ لائن ناکام، شائقین کو بابر اور رضوان کی یاد ستانے لگی

لاہور (نمائندہ جنگ) افغانستان کی جانب سے پہلی مرتبہ انٹرنیشنل میچ میں شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ شائقین کو بابر اعظم اور محمد رضوان کی یاد ستانے لگی۔سینئرز پلیئرز کی غیر موجودگی میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی،جمعہ کو کھیلے گئے تین ٹی ٹونتی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی ۔اس سیریز میں پاکستان ٹیم کے سینیئر پلیئرز بشمول کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔لیکن بدقسمتی سے سینئرز پلیئرز کی غیر موجودگی میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔افغانستان کے خلاف بیٹنگ لائن ناکام ہونے پر سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ بابر اعظم اور محمد رضوان کو یاد کرنے لگے۔ایک صارف نے ٹوئٹر پر رضوان اور بابر کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہʼ پاکستان ٹیم بابر اور رضوان کے بغیر نامکمل ہے۔ایک اور صارف نے کہا کہ اب تمیں بابر اور رضوان کی قدر ہوگی۔اس کے علاوہ شارجہ کے میدان میں ایک مداح پوسٹر بناکر آیا جس پر اس نے لکھا کہ مِس یو رضوان۔واضح رہے کہ پاکستان کا 93رنز کا ہدف افغان ٹیم نے 18ویں اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور یوں پہلی بار کسی انٹرنیشنل میچ میں گرین شرٹس کو شکست دی۔

اسپورٹس سے مزید